ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قوانین کے خلاف احتجاج: ڈپٹی وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ کو سیاہ پرچم دکھانے پہنچے کسان، گرفتار

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج: ڈپٹی وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ کو سیاہ پرچم دکھانے پہنچے کسان، گرفتار

Mon, 22 Mar 2021 12:22:38    S.O. News Service

پلو ل ؍ فرید آباد،22؍مارچ(ایجنسی)  اتوار کے روز فرید آباد کے گاؤں ناریال میں ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا، جب کسان یہاں ڈپٹی چیف منسٹر دشینت چوٹالہ کے خلاف احتجاج کرنے ایک تقریب میں پہنچ گئے- یہاں مشتعل کسانوں نے دشینت کو کالے جھنڈے دکھائے- پولیس نے بروقت صورتحال پر قابو پالیا اور مظاہرہ کرنے والے متعدد کسانوں کو گرفتار کرلیا-

اتوار کے روز نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ پرتھلہ اسمبلی حلقہ کے تحت گاؤں ناریال میں منعقدہ ہولی ملن تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے- یہاں پہنچنے کے بعد کسانوں نے دشینت کو سیاہ جھنڈے دکھانے شروع کردیئے-

پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، کسانوں کی مخالفت کی وجہ سے پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے- پولیس نے پنڈال کے چاروں طرف محاصرہ کر رکھا ہے- ڈی سی پی سطح کے افسر موقع پر موجود ہیں -


Share: